خبرنامہ پاکستان

لندن فلیٹس ریفرنس؛نوازشریف،مریم اور کیپٹن صفدر کی درخواستیں منظور

لندن فلیٹس ریفرنس

لندن فلیٹس ریفرنس؛نوازشریف،مریم اور کیپٹن صفدر کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:(ًلت آن لائن) ہائیکورٹ نے لندن فلیٹس ریفرنس میں دوغیر ملکی گواہوں کا وڈیو بیان ریکارڈ کرنے کا معاملے میں نمائندوں کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواستیں منظورکرلیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان صرف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرنا شفاف ٹرائل کا تقاضا ہے ۔ شفاف ٹرائل ملزم کا حق ہے ۔ عدالت نے درخوستیں منظور کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرتے وقت ملزمان کے وکلاء اور نمائندوں کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ نمائندوں اور وکلاء کی موجودگی شفاف ٹرائل کیلئے ضروری ہے ۔

………………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…رابطہ کمیٹی کو پارٹی کنوینر تبدیل کرنے کا اختیار ہے، فروغ نسیم

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی با اختیار ہے اور جس کے پاس دوتہائی اکثریت ہو وہ پارٹی کنوینر بھی بدل سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیق کا کہنا تھا کہ پارٹی کے آئین میں لکھا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے فیصلے کریں گے، دو تہائی اکثریت جس کے پاس ہے وہ کنوینر بھی تبدیل کرسکتا ہے تاہم اچھا گمان رکھیں تو اچھا ہوگا۔
رابطہ کمیٹی کے رویے سے بہت افسوس ہوا، فاروق ستار
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نیا کنوینر لابھی سکتی اور پرانے کو ہٹا بھی سکتی ہے، ایم کیوایم کے آئین میں کنوینر کے پاس کوئی ویٹو پاور نہیں، آئین کے تحت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی با اختیار ہے جب کہ جس کے پاس دوتہائی اکثریت ہو وہ کنوینر لا بھی سکتا ہے اور کنوینر بدل بھی سکتا ہے۔
فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے الگ الگ سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے الگ الگ نامزد کردہ امیدواروں نے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔