خبرنامہ پاکستان

لندن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی

لندن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی
لندن:(ملت آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی طرف سے منعقدہ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ میئر لندن صادق خان، پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور مجسمہ ساز فلپ جیکسن نے قائد اعظم کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ لندن کے میئر صادق خان نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم لیڈر قرار دیا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح نہ صرف پاکستانیوں کے ہیرو ہیں بلکہ دوسری قوموں کے لوگ بھی ان کی صلاحیتوں کے متعرف اور ان کو عظیم رہنما قرار دیتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ دنیا کی عظیم درسگاہ لنکنز ان میں قائد اعظم کے مجسمہ نصب کرنے کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا قائد کی جرات مند قیادت سے پاکستان کا خواب پورا ہوا۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دنیا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا نیوز نے اس مقصد میں بطور میڈیا پارٹنر بھرپور کردار ادا کیا۔ قائداعظم کے مجسمہ کو آج ان کی مادر علمی لنکنز میں نصب کیا جائیگا۔