خبرنامہ پاکستان

لندن: پاک سرزمین پارٹی کا متحدہ کے بانی کیخلاف مظاہرہ

لندن: (آئی این پی) متحدہ قومی مونٹ کے بانی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ لندن میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر متحدہ بانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے متحدہ بانی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک برطانوی شہری لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ برطانوی حکومت
کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے-