خبرنامہ پاکستان

لندن کے نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کی ملکیت نہیں تھے: تہمینہ درانی

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ لندن کے نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کی ملکیت نہیں تھے لہٰذا یہ کسی صورت نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف کو ملنے والی وراثت میں شامل نہیں‘یہ فلیٹس کسی بھی طرح بھائیوں میں تقسیم اثاثوں کا حصہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 17 نومبر کو پاناما کیس کی اہم سماعت سے ایک دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دوسری اہلیہتہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ کے نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کے نہیں تھے اور یہ فلیٹس کسی بھی طرح بھائیوں میں تقسیم اثاثوں کا حصہ نہیں۔انہوں نے لکھا کہ نائٹس برج فلیٹس کسی بھی طرح شہباز شریف کی وراثت کا حصہ نہیں۔ چونکہ یہ فلیٹس میاں شریف کی ملکیت نہیں تھے لہٰذا یہ کسی صورت نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف کو ملنے والی وراثت میں شامل نہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جاری ہے جس میں عدالت کے حکم پر وزیر اعظم اور ان کے بچوں نے دستاویزی ثبوت جمع کروا دئیے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت (آج)17 نومبر کو ہوگی۔