خبرنامہ پاکستان

لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی، آئی جی پنجاب

لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی، آئی جی پنجاب
لاہور(ملت آن لائن)آئی جی پنجاب عارف نواز کا کہنا ہےکہ سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا تاہم اب پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی کے حوالے انتظامات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2 سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

کراچی میں خواتین پر حملوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چھرا گروپ کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن مدد کو تیارہیں جب کہ پنجاب میں چھرا گروپ کا کوئی وجود نہیں۔