خبرنامہ پاکستان

لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست، ریحام خان

لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست، ریحام خان

اسلام آباد(ملت آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں سامنے آنیوالے نتائج میں مسلم لیگ ن کی جیت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے کہ ’’سنا ہے پیر جیت گیا؟‘‘ان کا اشارہلودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے جیتنے والے امیدوار سید اقبال شاہ کی جانب تھا جبکہ سوال کا ہدف تحریک انصاف اور عمران خان تھے۔ و اضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کے سنئیر رہنماء جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر انکے بیٹے علی ترین کو شکست ہوئی ہے۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کےخلاف سماعت 19 فروری تک ملتوی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لیے 19 فروری تک مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
طلال چوہدری نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جس وکیل نے آج آنا تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نیا وکیل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ 6 فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
یاد رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔