خبرنامہ پاکستان

لودھراں الیکشن میں شکست تسلیم کرتا ہوں: شیخ رشید

لودھراں الیکشن میں شکست

لودھراں الیکشن میں شکست تسلیم کرتا ہوں: شیخ رشید

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کو ابھی تین سے چار ماہ پڑے ہیں، پنجاب میں (ن) اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہو گا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے، میں لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کو تسلیم کرتا ہوں۔ ہم الیکشن میں بری طرح ہارے لیکن مایوس نہیں ہیں۔ الیکشن کو ابھی تین سے چار ماہ پڑے ہیں، پنجاب میں (ن) اور تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا دوسری جماعتوں سے مقابلہ ہو گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف شیخ مجیب الرحمان کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور ایک سٹرٹیجی کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ چور اور ڈاکو ججز کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، ملک کا وزیرِ اعظم کہتا ہے نواز شریف کیخلاف فیصلے کو ڈسٹ بین میں پھینک دینا چاہیے۔ نواز شریف عدلیہ کیخلاف نکلا تھا اسے توہین عدالت کا نوٹس دینا چاہیے تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کی نرسری میں پیدا ہونے والا اداروں کو للکار رہا ہے۔ بھارت چاہ بہار میں اسلحہ جمع اور نواز شریف عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ان کے منہ سے آج تک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام تک نہیں نکلا۔