خبرنامہ پاکستان

لودھراں کا نیتجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے، فواد چودھری

لودھراں کا نیتجہ

لودھراں کا نیتجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے، فواد چودھری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریکا انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بہت بڑے مافیا کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ حکومت چوروں کو بچا رہی ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) علی بابا چالیس چوروں کا گروہ ہے، چالیس چوروں کو ان کا حصہ ملتا ہے۔ حکومت اپنے ایم این ایز کو 94 ارب بانٹ چکی، یہ الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آ رہا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ پاکستان کے وسائل کا بٹوارہ کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسی لیے ان کو مافیا کہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کا حال بھی ایم کیو ایم کی طرح ہی ہو گا اور اسی طرح سے اس کے ٹکڑے ہونگے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے حلقہ این اے 154 کا نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے۔ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب مستحسن کام کر رہا ہے لیکن قوانین پر عملدرآمد بھی کرائے، نیب کی طرف سے صرف خط لکھنا کافی نہیں، فیصلے پر عملدرآمد بھی کرایا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملزم اسحاق ڈار کو فرار کرایا، جرم میں برابر کے شریک ہیں، وزیرِ داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو حراست میں لیا جائے۔