خبرنامہ پاکستان

لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کرنےکی ہدایت پرعملدرآمد شروع:وزیر اعظم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم کی طرف سے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کرنے کیلئے کی جانیوالی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چارگھنٹے لوڈ میجمنٹ کی جارہی ہے ۔سسٹم میں بجلی کی اضافی پیداوار شامل ہونے کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ جنوری 2012ء میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ شہری علاقوں میں 8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تھا لیکن موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ تک لایا گیا ۔ اب وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اس میں مزید کمی کی گئی ہے اور شہری علاقوں میں 3گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ہے ۔ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے لوڈ مینجمنٹ پلان پر سختی سے عمل کیاجائے اور واجبات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لائی جا سکے۔