خبرنامہ پاکستان

لوگوں کو مار دیا لیکن بھٹو ابھی تک زندہ ہے: عمران خان

لوگوں کو مار دیا لیکن بھٹو ابھی تک زندہ ہے: عمران خان

حیدرآباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو مار دیا لیکن بھٹو ابھی تک زندہ ہے۔ حیدرآباد میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھٹو تو عظیم آدمی تھے لیکن ہم نے زرداری کو سیاسی طور پر زندہ نہیں رہنے دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اژدھا بن کر لوگوں کا خون چوس رہا ہے، وہ چلنے سے بھی قاصر ہے لیکن پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ غربت اندرون سندھ میں ہے، اندرون سندھ میں نائیجریا سے بھی زیادہ غربت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سندھ میں ظالمانہ نظام ہے اور زرداری مافیا سندھ دھرتی کا خون چوس رہی ہے، زرداری نے سندھ کے ساتھ جو کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ یہ لوگ پولیس کے ذریعے لوگوں کو مرواتے ہیں اس لیے وہ ان کے سامنے کھڑے نہیں ہوتے لیکن جب تک آپ اپنے حالات بدلنے کا فیصلہ نہیں کریں گے اس وقت تک حالات نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سے سب ڈرتے ہیں اور مجھے آئندہ الیکشن میں زرداری مافیا کو شکست دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا ہر ساڑھے چار سال بعد آ جاتا ہے اور بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگاتا ہے، لوگوں کو مار دیا لیکن بھٹو اب بھی زندہ ہے۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی مدت کے خاتمے سے 45 اور بجٹ سے محض 14 دن قبل وزیراعظم کو اس اسکیم کی کیا ضرورت پیش آگئی۔
Imran Khan

@ImranKhanPTI
PTI rejects yet another amnesty scheme which is one more brazen attempt by Abbasi to save criminals. Why would PM seek to do this just 45 days before govt term ends? & why just 2 weeks before budget? This is a tax on honest people – a slap on the face of honest taxpayers.

11:02 AM – Apr 6, 2018
4,541
1,877 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ یہ اسکیم سیاستدانوں کے لئے نہیں جبکہ دستاویز میں “سرکاری افسران اور عوامی عہدوں کے حامل افراد” درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے پیچھے کارفرما سوچ وزیراعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی بدگمانی سے واضح ہے۔
Imran Khan

@ImranKhanPTI
اس سکیم کے پیچھے کارفرما سوچ وزیر اعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی بدگمانی سے واضح ہے۔ وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ یہ سکیم سیاستدانوں کیلئے نہیں جبکہ دستاویز میں “سرکاری افسران اور عوامی عہدوں کے حامل افراد” درج ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/982141247757336586 …
11:32 AM – Apr 6, 2018
2,655
1,250 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
عمران خان نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سندھ میں لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر یہاں کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں، جتنی غربت اس صوبے میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں، وفاق کے بعد اب سندھ میں “کیوں نکالا” شروع کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم پر قرضے بڑھ رہے ہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں، ملک میں قانون مجرموں کے لئے بنائے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں کہیں ایسے قانون پاس نہیں ہوتے جیسے یہاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں اور منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نواز شریف اور خواجہ آصف سب ملوث ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سارے پنجاب کا بجٹ صرف ایک آدمی شہباز شریف خرچ کرتا ہے، سندھ میں ایسی لوٹ مار ہے کہ اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی،دونوں صوبوں میں نیب سے ڈرتے ہیں، ہم نیب کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو سونامی بلین ٹری منصوبے سمیت ہیلی کاپٹر ایشو پر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں، ایک ایک اثاثے کی چھان بین کرائی اور سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے جان چھڑانے کے لئے فیصلہ کرچکے ہیں، اب بھٹو زندہ ہے کے نعرے میں لوگ نہیں آئیں گے اور سندھ میں نئی صبح آنے والی ہے۔