خبرنامہ پاکستان

لیاری: قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا گینگ وار کے خلاف کریک ڈاؤن

لیاری: قانون

لیاری: قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا گینگ وار کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی:(ملت آن لائن) لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کےعلاقے ذکری پاڑہ میں کارروائی کی جس میں گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جب کہ ہاکس بے اور مبارک ولیج میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گینگ وار کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جب کہ غفار ذکری اور شیراز ذکری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بلوچستان بھی گئی ہیں۔