خبرنامہ پاکستان

لیبیا: مسافر کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے، شناخت ہوگئی

لیبیا: مسافر

لیبیا: مسافر کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے، شناخت ہوگئی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 8 پاکستانی میں جاں بحق ہوئے جن کی شناخت ہوگئی، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں نکال کر اُن کی شناخت کرلی گئی، جاں بحق شہریوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مقتولین میں اکرام الحق، قاسم بیگ اور محمد فرحان کا تعلق منڈی بہاؤ الدین جبکہ رحمت خان، اسماعیل اور خاتون عظمت بی بی کا تعلق گجرات سے ہے‘۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق جاں بحق ہونے والے میں راولپنڈی کے شہری مرزا غلام فرید، سرگودھا کے عزیز اور راولپنڈی کے ہی محمد علی شامل ہیں، لاشیں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے افراد کی کشتی بحیرہ احمر میں ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں مختلف ممالک کے 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر سینکڑوں افراد کو زندہ بچانے کی کوشش کی جن میں سے 90 افراد ہلاک ہوئے۔
مکمل فہرست
ریسکیو ٹیموں نے ایک روز میں آپریشن کرنے کے بعد سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد متعلقہ ممالک بھیجا جائے گا۔