خبرنامہ پاکستان

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے والد دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے والد دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے
مری:(ملت آن لائن) لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے والد کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم شمشیرعالم ستی کو سی ایم ایچ مری پہنچایا گیا مگر وہ جان بر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج دن 3 بجے آبائی علاقے گہل میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم شمیشیرعالم ستی کے 22 سالہ اکلوتے بیٹے لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی نے دو ماہ قبل جنوبی وزیرستان میں راجگال چیک پوسٹ پر جام شہادت نوش کیا تھا۔ ارسلان عالم کی شہادت پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم سمیت عوام کی بڑی تعداد شہید کی قبر پر محبت کے پھول نچھاور کرنے پہنچی۔ شہید کے باپ نے بڑے حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنے جواں سالہ بیٹے کو لحد میں اتارا مگر ان کے دل میں اپنے جواں سال اکلوتے بیٹے کی محبت اور جدائی کا صدمہ موجود تھا۔