خبرنامہ پاکستان

لیہ:ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لیہ: (ملت آن لائن) شادی کی خوشیوں میں شریک خاندان کا گھر واپسی پر ماتم کدہ بن گیا۔ اکٹھے تین افراد کی ہلاکتوں کی خبر پہنچی تو محلے میں کہرام برپا ہو گیا۔ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سوزوکی کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں جا گھسی۔ حادثے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ والد اور دو بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوزوکی کار میں سوار خاندان لیہ کا رہائشی ہے اور بھکر سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ لیہ روڈ پر سوزوکی کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں جا گھسی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں ماں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ والد اور دو بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

………………..

…اس خبر کو بھی پڑھیے….

بھارتی ہائی کمشنرکا چالان

اسلام آباد:(ملت آن لائن)موٹر وے پولیس نے کالا شاہ کاکو کے قریب پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا مقررہ رفتارسے زیادہ تیزگاڑی چلانے پرچالان کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہورجارہے تھے کہ کالا شاہ کاکوکے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اعجاز انجم نے ان کا چالان کردیا۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اجے بساریا موٹروے پر مقررہ حد سے زیادہ رفتارپرگاڑی چلارہے تھے، جس پران کا 750 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وسیم اکرم سمیت کئی اہم شخصیات کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوچکا ہے۔