خبرنامہ پاکستان

ماحولیاتی آلودگی پر سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی ۔ ماحولیاتی آلودگی از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ،جس میں سندھ حکومت کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردیدیا گیا ہے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں اسلام آباد کراچی کا مقابلہ کر رہا ہے، آلودگی کے باعث اسلام آباد والوں کو کہیں اور منتقل ہونا پڑے گا،کراچی میں آلودگی کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ سندھ حکومت ایسی رپورٹ سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔