خبرنامہ پاکستان

مارشل لاء کو دعوت دینا آئین سے بغاوت ہے، مولانا

لاہور (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے قیام امن میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے‘ جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کا گراف گرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے ہیں اور ایسی حرکتیں کرکے فوج اور راحیل شریف کی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پانامہ لیکس پر پوری دنیا خاموش ہے اور کمپنیاں قوانین کے تحت بنائی گئی ہیں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پر فور پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں کوئی مسئلہ ‘ کوئی پریشان نہیں ہے سب خیریت سے ہے اور عوام کو اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے۔ ملک میں ادارے نہیں کہ پتہ چلایا جاسکے کہ کون سازشیں کررہا ہے اور غیر جمہوری قوتوں کی کمر مضبوط کرنا درست نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے امن کے قیام میں بہت اہم کردار دا کیا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ایسی حرکتیں فوج اور راحیل شریف کی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کو دعوت دینا آئین سے بغاوت کرنا ہے اور یہاں سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے کے لئے ماحول گرمایا جارہا ہے اور پانامہ لیکس ایک سازش کے تحت ہوا ہے پانامہ لیکس پر پوری دنیا میں خاموشی ہے۔ کمپنیاں قوانین کے تحت بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سفاکانہ عمل پر ٹھوس ردعمل کی ضرورت ہے جس سے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے گئے ہیں۔ سیاسی پوانٹ سکورنگ ‘ ماحول کو گرم رکھنے کے لئے بچا کچھا ایک پاجامہ ہی رہ گیا ہے اور ماضی میں جمہوریت کی بقاء اور سسٹم کو تحفظ دینے کی کاوشیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کا گراف گرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے ہین اور سو فیصد یقین ہے کہ بینرز کے معاملے میں فوج جیسا ادارہ ملوث نہیں ہوسکتا۔ کیا نعرے لگانے اور سڑکوں پر نکلنے سے احتساب ہوجائے گا اپوزیشن نے جن غیر جمہوری طاقتوں کو دھکیلا تھا انہیں دوبارہ مضبوط نہ کرے اپوزیشن اپنی باتیں کرتی رہے گی۔ (ن غ)