خبرنامہ پاکستان

مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری

مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکاؤنٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعدرفیق، احمدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔
…………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جب کہ اعجاز الحق نے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہو کرنکلے گی اور یہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔