خبرنامہ پاکستان

ماروی سرمد کو دھمکیاں

اسلام آباد: (آئی این پی) ماروی سرمد کی درخواست پر درج مقدمے کا نمبر 237 ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کیخلاف مقدمہ تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار چٹھہ نے درج کیا۔ مقدمہ دھمکی دینے اور عورت کے ساتھ بدتمیزی کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا ہے۔ حافظ حمد اللہ کیخلاف مقدمے میں 394 اور 506 کی دفعات شامل ہیں۔