خبرنامہ پاکستان

ماضی میں عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا: ڈاکٹر عاصم

کراچی (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ 460 ارب روپے کی کرپشن کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پہلی مرتبہ ڈاکٹر عاصم کا استقبال نعروں سے کیا گیا۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ آپ نے تو سیاست سے توبہ کرلی تھی جس پر سابق مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ ماضی میں بھی کراچی کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ سابق مشیر پٹرولیم نے کہا کہ عوام کی مرضی سے مجھے عہدہ دیا گیا ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔