خبرنامہ پاکستان

مال روڈ دھرنا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی شرکت کی

لاہور: (آئی این پی) ترانوں کی گونج، پارٹی پرچموں کی بہار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے کارکنان نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا۔ طاہر القادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا۔ عوامی تحریک کے دھرنے میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، (ق) لیگ، ایم کیو ایم ، آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد شریک۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ، منظور وٹو ، (ق) لیگ سے چودھری پرویز الٰہی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی طاہر القادری کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما سلونی بخاری وفد کے ہمراہ دھرنے میں شریک ہے اور ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ دھرنے کی مدت کا تعین حکومتی رویہ کرے گا۔ مال روڈ پر دھرنے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ عوامی تحریک کے مطابق پنجاب بھر سے کارکن دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ ادھر کراچی میں عوامی تحریک نے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا ۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ شرکاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔ دھرنےکیانتظامیہکا کہنا ہے کہ شرکاء کے لئے نمائش چورنگی پر سحری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا۔ عید کے بعد ایسی تحریک چلائیں گے کہ جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔ انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے بعد 100 دن پاکستان کیسیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔ دھرنے میں قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دستاویزی فلم اور میڈیا کوریج دکھائی گئی تو دھرنے میں شریک مرد و خواتین اشکبار ہو گئے۔