خبرنامہ پاکستان

مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں

لاہور(ملت آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی کنٹینر بھی دھرنے کی جگہ پہنچا دیا گیا

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ کے استنبول چوک پر دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں جہاں کارکنوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی کنٹینر بھی دھرنے کی جگہ پہنچا دیا گیا ہے۔

دھرنے کے مقام پر بڑے بڑے پینافلیکس اور بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

دھرنے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شریک ہوں گے جب کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شام 6 بجے کارکنان سے خطاب متوقع ہے۔