خبرنامہ پاکستان

مانسہرہ جاتے مریم نواز کے قافلے کو حادثہ

مانسہرہ جاتے مریم

مانسہرہ جاتے مریم نواز کے قافلے کو حادثہ

اسلام آباد (ملت آن لائن) مریم نواز کے قافلے میں شامل گاڑی نے اپنے ہی سابق ایم این اے کو کچل ڈالا، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے آج مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرنے جانا تھا۔ وہ لاہور سے کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔اس دوران مریم نواز کے قافلے کو ایک ناخوشگوار حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ مریم نواز کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے سابق ایم این اے چوہدری ریاض شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر ن لیگ کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر بھی ہمراہ ہیں۔
……………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

لندن:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے ہونے والا جانی نقصان حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال پر ایمنسٹی نے پابندی کے لیے مہم شروع کردی۔ آن لائن پیٹیشن میں مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مہم کے ذریعے لوگ بھارتی حکومت کو پیلٹ گن کے خلاف پوسٹ کارڈز بھیجیں گے۔ ایمنسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کی وجہ سے ہزاروں افراد جان سے گئے اور بینائی سے محروم ہوئے۔ حکومت کا پیلٹ گن کا استعمال نہ روکنا شرمناک ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اندھا دھند پیلٹ گن کا استعمال کرتی ہیں جس سے اب تک ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔