خبرنامہ پاکستان

مان ہی نہیں سکتا کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

عدالتی ریمارکس

مان ہی نہیں سکتا کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ زینب کیس میں صرف عمران ملزم نہیں، ہوسکتا ہے کوئی گروہ ملوث ہو، میں فقط کسی ایک شخص کے ملوث ہونے کو نہیں مانتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجرم عمران کو گرفتار کر کے دیگر افراد کے ملوث ہونے پر مٹی ڈال دی گئی، گنجان آبادی میں 8 بچیوں کے ساتھ صرف ایک شخص زیادتی کی وارداتیں نہیں کرسکتا۔
زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن
انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے زینب کیس میں گرفتار ایک شخص اور اس کی سزا کو مان لیا، اس کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہو یہ ماننے کے لیے تیار نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجرم عمران کی گرفتار پر جشن منایا، قوم نے دیکھا شہباز شریف گرفتاری پر مبارکباد لے رہے تھے۔ خیال رہے گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، عمران اکیلا نہیں بلکہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے، زینب قتل کیس میں ملوث عمران عالمی گینگ کا حصہ تو نہیں البتہ اُس کے ساتھ اور بھی افراد شریک ہیں۔
زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر
یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔