خبرنامہ پاکستان

ماں جی ٹھیک ہوں، آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے:وزیراعظم

لندن (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل اپنی والدہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ ماں جی میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، نواز شریف آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی گلے ملے۔ منگل کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے اپنی والدہ کو ٹیلیفون کر کے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ماں جی میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ بہت جلد خیریت سے واپس آئیں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گلے بھی لگایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پرسکون ہیں اور آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے ان کا حوصلہ بلند تھا، کلثوز نواز، حسن نواز،خ حسین نواز اور شہباز شریف ہسپتال میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔(اح)