خبرنامہ پاکستان

متحدہ آج حیدر آباد میں میدان لگائے گی

متحدہ آج حیدر آباد میں میدان لگائے گی
حیدرآباد: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ حیدر آباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کرسیاں لگ گئیں اور پنڈال کو جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں کبھی بھی اپنے لیے علیحدہ صوبے کی بات نہیں کی، سندھ کی تقسیم کے مخالف ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں کو ملا کر اچھی حکومت بن سکتی ہے۔ فاروق ستار نے حیدرآباد جلسے کو پی ایس پی کے الزامات اور پریس کانفرنس کا جواب قرار دیا، کہتے ہیں صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آنا چاہے تو پوری پارٹی خوش آمدید کہے گی۔ فاروق ستار نے اعتراف کیا کہ 2008 سے 2013 کی پالیسیوں کی وجہ سے عوامی حمایت متاثر ہوئی۔ فاروق ستار نے آج کے جلسے میں تمام ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ بھی کیا۔