خبرنامہ پاکستان

متحدہ سینیٹ انتخابات میں متحد نہ رہ سکی

متحدہ سینیٹ انتخابات میں متحد نہ رہ سکی
کراچی: (ملت آن لائن) لڑتے لڑتے ہوگئی گم ایک کی چونچ اور ایک کی دم، متحدہ پی آئی بی اور بہادر آباد تک محدود، سینیٹ الیکشن میں بڑی مشکل سے صرف ایک نشست مل پائی۔

اختلافات کی وجہ سے متحدہ سینیٹ انتخابات میں متحد نہ رہ سکی اور سندھ میں اپنی نشستیں کھو دیں۔ انتشار کے باعث شکست نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا۔ سینیٹ انتخابات میں شکست پر ایم کیو ایم رہنماء مایوس نظر آئے، اور کئی ارکان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے متحدہ کو ووٹ نہیں دیا۔ ایم کیو ایم سینیٹ کی 12 میں سے صرف ایک نشست ہی جیت سکی، جس پر فروغ نسیم نے کامیابی حاصل کی۔

متحدہ سے الگ ہونے والی مصطفیٰ کمال کی جماعت پی ایس پی نے فنکشنل لیگ کو ووٹ دیا۔ متحدہ کے کئی رہنما الگ تھلگ بیٹھے رہے اور کچھ نے پیپلزپارٹی کی حمایت کردی۔ فیصل سبزواری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کارکنان اور لاکھوں ووٹرز جس پریشانی واذیت کا شکار ہیں، اس پر ہم سب شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے دوبارہ متحد ہونے کی دعا بھی کی۔