خبرنامہ پاکستان

متحدہ قائد کا بھارت اوراسرائیل سےمدد کی درخواست پرمذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے متحدہ قائد کے پاکستان مخالف تقریر پر مذمتی قرار داد منظور کر لی ، قرار داد میں اسرائیل اور بھارت سے مدد مانگنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے متحدہ قائد کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کمیٹی نے آرمی ایکٹ 2015 میں ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی ۔ چودھری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔ کمیٹی نے متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی ۔ تحریک انصاف کے عارف علوی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قائد کیخلاف آرٹیکل چھ اور آرٹیکل 17 بی کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے بھارت اور اسرائیل سے مدد مانگنا شرمناک ہے