خبرنامہ پاکستان

متحدہ کا 2 جگہ پر یوم تاسیس بدقسمتی ہے، عامر خان

متحدہ کا 2 جگہ

متحدہ کا 2 جگہ پر یوم تاسیس بدقسمتی ہے، عامر خان

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی یہ بد قسمتی ہے کہ اس شہر کے اندر ایم کیو ایم کا یوم تاسیس دو جگہ پر منایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع مہران ٹاؤن میں 18مارچ کو نشتر پارک میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے جلسے کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا متحد رہنا ہے ملک کے مظلوموں کی جیت ہوگی تاہم یہ ہم سب کی بدقسمتی ہے کہ اس شہر میں ایم کیو ایم کا یوم تاسیس دو جگہ منایا جا رہا ہے۔

کارنر میٹنگ سے رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصوری ، اسلم آفریدی اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے آرگنائزر غلام جیلانی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل عامر خان نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔