خبرنامہ پاکستان

متحدہ کو بھارتی فنڈنگ‘ میڈیا رپورٹس کا علم ہے‘ معاملہ مانیٹر کر رہے ہیں : برطانوی وزیر

لندن:(آئی این پی) برطانوی وزیر مملکت بیرونس انیلے نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق میڈیا کی رپورٹس کا علم ہے۔ دارالعوام میں لارڈ نذیر کے ایم کیو ایم سے متعلق سوال کے جواب میں برطانوی وزیر مملکت امور خارجہ نے کہا کہ جواب جمع کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کا طرز عمل حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ آئی این پی کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ و کامن ویلتھ نے کہا کہ ہم فنڈز کے معاملے پر میڈیا کے الزامات سے واقف ہیں اور اس معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے قوانین کے اندر رہ کر کام کریں۔
برطانوی وزیر