خبرنامہ پاکستان

متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی احاطہ عدالت سے گرفتار

متروکہ وقف

متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے آصف ہاشمی سے کہا کہ عدالت آپ کو مفرور قرار دے چکی ہے۔
سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک کی اراضی کی خریدو فروخت میں مبینہ بدعنوانی میں ملوث ادارے کے سابق چیئرمین و مفرور ملزم آصف ہاشمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کیا آصف ہاشمی وطن واپس آگئے ہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا جی ہاں آصف ہاشمی واپس آگئے ہیں۔ چیف جسٹس مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو منانے کیلئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی، آصف ہاشمی آپ عدالت سے مفرور قرار ہیں۔ وکیل آصف ہاشمی نے کہا کہ ان کے موکل نے مقدمات میں عبوری ضمانت کرا لی۔ اسپیشل جج لاہور محمد رفیق نے آصف ہاشمی کی ضمانت لی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آصف ہاشمی کے خلاف لاہور میں چھ مقدمات ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جن مقدمات میں ضمانت نہیں ہے، ان میں گرفتار کر لیں۔