خبرنامہ پاکستان

متنازعہ خبر: سابق جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والی کمیٹی کا سربراہ ہائی کورٹ کا سابق جج ہو گا۔ یہ اعلان وزیر داخلہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا سربراہ اور دیگر ارکان باکردار لوگ ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے سینیٹ میں رضا ربانی کی رولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید سے پارلیمنٹ کی کوئی کمیٹی تحقیقات نہیں کرے گی۔ حکومت نے جو کمیٹی بنائی ہے، صرف وہی پرویز رشید سے تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آر پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ کمیٹی پرویز رشید کے علاووہ کسی بھی شخص کو پوچھ گچھ کیلئے بلا سکتی ہے۔ کمیٹی کے ارکان اورسربراہ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔