خبرنامہ پاکستان

متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا

لاہور (ملت + آئی این پی) متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل جمعرات کو ہو گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان نیو ز پر شائع ہونے والے متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر )عامر رضا کی سربراہی میں آج ہو گااجلاس دن گیارہ بجے پنجاب ہا ؤس گورنر ونگ میں ہو گا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن جبکہ ایف آئی اے سے بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلی پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔