خبرنامہ پاکستان

مجھےنہیں پتا راؤانوار کہاں ہیں؟ آئی جی سندھ بے بس

مجھےنہیں پتا

مجھےنہیں پتا راؤانوار کہاں ہیں؟ آئی جی سندھ بے بس

کراچی:(ملت آن لائن) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی اپنے جونیئر افسر راؤ انوار کے ٹھکانے سے لاعلم نکلے اور گرفتاری پر بے بسی کا اظہار کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی تین روز میں گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کو چاہیے وہ عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں، سپریم کورٹ سب کے حقوق کاتحفظ کرتی ہے، راؤ انوار کا بھی کرے گی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ راؤانوار کے حق میں بہتر ہے وہ خود سرنڈر کردیں۔
تین روز میں راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے سوال پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے، سپریم کورٹ کا حکم ہے، اگر مجھے پتا ہوتا کہ راؤانوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ کر لے آتا۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…چیف جسٹس کا پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق طلب کیا۔ پی آئی اے سے جعلی ڈگری پر برطرف پائلٹ دیگر ائیرلائنز کے طیارے اڑانے لگے دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ پائلٹس کے پاس اصل ڈگری ہے یا جعلی؟ ہم ان کی تصدیق کس سے کرائیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ پائلٹس کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کرائی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی سول ایوی ایشن سے ایسے پائلٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں جن کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے پر تحقیقات کی گئیں۔