خبرنامہ پاکستان

مجیب الرحمٰن بھارتی ایجنٹ تھا

مجیب الرحمٰن بھارتی ایجنٹ تھا

مجیب الرحمٰن بھارتی ایجنٹ تھا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینرسردارعاشق حسین گوپانگ نے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردارعاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے بیان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے، مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا۔ عاشق گوپانگ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا مسلم لیگی رہنما سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی، لگتاہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کواپنا ہم نوا بنالیا ہے، یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کوقابل قبول نہیں ہوسکتا۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…نیب حدیبیہ ریفرنس پرآج نظرثانی درخواست دائرکرے گا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج عدالت عظمیٰ میں دائرکرے گا۔ نظرثانی درخواست تیا ر کرلی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلہ میں فاضل ججز اور 3رکنی بینچ کا موقف مختلف ہے۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے جس میں مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔