خبرنامہ پاکستان

محبوبہ مفتی آج مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائینگی

اسلام آباد: (اے پی پی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی آج مقبوضہ کشمیرکی وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دوماہ سے جاری سیاسی بحران حل ہوگیا ہے اور بی جے پی اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے جس کے بعد بی جے پی اور پی ڈی پی کے اتحاد ٹوٹنے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ تقریب حلف برداری راج بھون جموں میں منعقد ہو گی۔ علاوہ ازیں محبوبہ مفتی نے آج اپنی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمر عبداﷲ نے محبوبہ مفتی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔ تقریب میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کرینگی۔