خبرنامہ پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔قارئین کو نیاء اسلامی سال مبارک

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔ملت کے قارئین کو نیاء اسلامی سال مبارک ہو

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔30 ستمبر کو 9 محرم الحرام جبکہ یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگا۔

یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ملت کے قارئین کو نیاء اسلامی سال مبارک ہو