خبرنامہ پاکستان

محمد عامر نے ورلڈکپ 2019 میں تہلکہ مچانے کی ٹھان لی

محمد عامر نے ورلڈکپ 2019 میں تہلکہ مچانے کی ٹھان لی
لاہور:(ملت آن لائن) محمد عامر نے ورلڈ کپ 2019 میں تہلکہ مچانے کی ٹھان لی۔
محمد عامر نے کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ورلڈ کپ 2011 اور 2015نہ کھیل پانے کا افسوس ہے،آئندہ ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی کارکردگی سے گہرا تاثر چھوڑنا چاہتا ہوں۔
’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کیلیے ٹریننگ کے سخت شیڈول پر عمل پیرا رہتا ہوں، 2010میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں میرے سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک تک کرکٹ میں انقلابی تبدیلیاں ہوئیں،اس کا انداز یکسر بدل چکا،خاص طور پر محدود اوورز کے کھیل میں بولرز کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، ون ڈے میچز میں 300سے زائد رنز عام سی بات ہوگئی، میچز میں بڑے اسکور معمول بن چکے۔