خبرنامہ پاکستان

محمود اچکزئی نےپاکستانیوں کا سرشرم سےجھکا دیا: خٹک

لاہور: (آئی این پی) محمود اچکزئی کے بیان پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کھری کھری سنا دیں۔ پرویز خٹک بولے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے، کیا وہ خیبر پختونخوا کے بغیر مکمل پاکستان کا تصور بھی کر سکتے ہیں؟ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو اپنے اتحادی سے اس کے بیان کے متعلق پوچھنا چاہئے۔ دنیا نیوز کی خصوصی ٹرانسمشن میں تجزیہ کاروں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ شاہد لطیف کا کہنا تھا محمود خان اچکزئی کو ڈکٹیشن افغانستان سے ملتی ہے، پیسے لیکر بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا پاکستان نے افغانیوں کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، ان کی تاریخ ہی احسان فراموشی ہے۔ امتیاز گل نے بھی محمود اچکزئی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ ماہر افغان امور حسین سہروردی نے کہا بیان سیاسی ناپختگی کا مظہر ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا پارلیمنٹ ایسے بیانات دینے والوں کا محاسبہ کرے۔