خبرنامہ پاکستان

محمود خان اچکزئی افغانیوں کی زبان بولنےلگے

کابل(آئی این پی)پختونخواملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی ) کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے افغان مہاجرین سے متعلق قومی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا علاقہ ہییہاں موجود فغان پناہ گزینوں کو ہراساں نہیں کرنے دونگا۔افغانستان ٹائمز کے مطابق محمود اچکزئی نے افغان مہاجرین سے متعلق پاکستانی پالیسی کی مخالفت کردی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ کے پی کے افغانوں کا علاقہ ہے افغان پناہ گزینوں کو ان کی زمین پر ہراساں نہیں کرنے دونگا۔انھوں نے کہاکہ افغان پناہ گزینوں کو ملک کے کسی حصے میں ہراساں کیا جارہا ہے تو وہ کے پی کے آجائیں۔