خبرنامہ پاکستان

محکمہ ریلوےمیں کرپشن پرآڈٹ رپورٹ مسترد

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نے اپنے محکمے میں کرپشن کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ مسترد کر دی ۔ ریلوے میں ہوشربا کرپشن کی داستانیں،آڈٹ میں بھی ریلوے میں کرپشن کی نشاندہی ہوئی مگر وزیر ریلوے رپورٹ کو ماننے سے انکاری ہیں۔ خواجہ سعد رفیق محکمہ آڈٹ پر برس پڑے۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ والے دفتر میں بیٹھ کر رپورٹ بنا لیتے ہیں ، انہیں حقائق کا کچھ علم نہیں ہوتا۔ وزیر ریلوے نے دعوی کیا کہ تین سال میں ریلوے کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ۔ آمدنی اور مسافر بڑھے ہیں اور خسارہ کم ہوا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے اس سال بھی آزدی ٹرین چلائے گا جو پورے ملک کا سفر کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں قیام پاکستان ، پاکستانی ثقافت اور آپریشن ضرب عصب سے متعلق گیلریاں بھی ہونگی۔