خبرنامہ پاکستان

محکمہ موسمیات کی جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی بلوچستان ، فاٹا ، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ۔ جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ، نصیر آباد ، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے پیر کے دوران فاٹا ، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ہفتہ سے اتوار کے دوران بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ملتان ، ساہیوال ، فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔