خبرنامہ پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے اتوار تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری کی پیشگوئی کی۔ تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ظاہرکیا گیا، پولن کی مقدار2،996فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ۔ ہفتہ کے روز بھی شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ،ژوب، قلات، سبی ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر18، کالام، پاراچنار16، میرکھانی09، دروش، دترال08، پٹن، لوہردیر03، سیدوشریف02، پشاور، بنوں، چراٹ، مالم جبہ، کاکول01، بلوچستان کے علاقے ژوب02، کوئٹہ01، گلگت بلتستان کے علاقے گوپس01، کشمیر کے علاقے مظفرآباد01، پنجاب کے علاقے کامرہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد41، پڈعیدن 40، حیدرآباد 39،مٹھی38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔