خبرنامہ پاکستان

محکمہ موسمیات کی ہفتہ سے سوموار کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے سوموار تک فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اتوار / سوموار کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 44، لاڑکانہ 43، دادو، جیکب آباد، سبی،سکھر، میرپورخاص،چھور ،موہنجوداڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔