خبرنامہ پاکستان

محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف
لاہور: (ملت آن لائن) محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، 2 سالوں میں 4 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں اور گھپلے سامنے آگئے۔ آرڈنینس 2001 کے مطابق ہر ادارہ آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ مہیا کرنے کا پابند ہے مگر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے وارننگ کے باوجود ریکارڈ مہیا نہیں کیا۔ محکمہ کی جانب سے 3 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ 78 ہزار 967 روپے کا ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ گھپلوں اور رقوم ہڑپ کئے جانے کے باعث آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ریکارڈ نہیں دیا جا رہا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے معاملہ ڈیپارمینٹل اکاوئنٹس کمیٹی میں اٹھایا مگر کمیٹی کے اجلاس میں بھی محکمہ کی طرف سے کوئی جواب نہ مل سکا۔

آرڈنینس 2001 کے مطابق ہر ادارہ آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ مہیا کرنے کا پابند ہے مگر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے وارننگ کے باوجود ریکارڈ مہیا نہیں کیا۔ محکمہ کی جانب سے 3 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ 78 ہزار 967 روپے کا ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ گھپلوں اور رقوم ہڑپ کئے جانے کے باعث آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ریکارڈ نہیں دیا جا رہا۔