خبرنامہ پاکستان

مخالفانہ بیان دینے والوں پر توجہ نہیں دیتا، وزیر اعظم

وزیراعظم:(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفانہ بیان دینے والوں پر توجہ نہیں دیتا، پاکستان کے عوام انہیں دیکھ رہے ہیں اور جواب دے رہے ہیں ،مخالفت کرنے والوں کو کل کراچی میں بھی جواب ملا۔چترال میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ چترال آتے ہیں اور لواری ٹنل کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں،میں وزیراعظم بننے سے پہلے بھی یہاںآتا رہا ہوں ،آج صرف اور صرف لواری ٹنل دیکھنے آیا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت کےد وران لواری ٹنل پر 10 ارب روپے خرچ کیے، اس پر پر 27ارب روپے خرچ ہو رہےہیں، لواری ٹنل 2017ء کے وسط میں مکمل کردی جائے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ چترال میں اکثر منصوبے 2018ء میں مکمل ہوجائیں گے،جو منصوبے رہ جائیں گے وہ ہم مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں250بستروں کےاسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوگی جبکہ گولن گول سے چترال تک 125کے وی اے کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ چترال کےلوگ لاہور دیگر شہروں کے پڑھے لکھے شہریوں میں شامل ہوجائیں گے،یہاں ایک نہیں،کئی یونیورسٹیاں بنیں گی۔