خبرنامہ پاکستان

مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب

مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، بے بنیاد الزام تراشی کو خاطر میں لائے بغیرترقی کاسفر جاری رہے گا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین ن لیگ کےترقیاتی ایجنڈے سے ہمت ہار چکے ہیں ، پاکستان کے عوام حقیقی سیاسی قیادت کو پہچاننے کا شعور رکھتے ہیں۔
ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا، شہباز شریف
یاد رہے چند روز قبل بھی وزیر اعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے، گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کر دے گی، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، کس نے خدمت کی اور وقت ضائع کیا، ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا۔