خبرنامہ پاکستان

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے قومی ایوارڈز

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے قومی ایوارڈز

لاہور (ملت آن لائن) عاصمہ جہانگیر،منوبھائی، جنید جمشید، امجد صابری،امان اللہ، یونس خان، سرفراز احمد، مصباح الحق کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ گورنر ہاوس کراچی میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 19 افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منقعد کی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دئیے ۔گورنر سندھ محمد زبیر نے امجد صابری مرحوم کو قوالی، امینہ سید کو ادب ، محمد حنیف کو ادب ، محمد یونس خان اور سرفراز احمد کو کرکٹ اور جنید جمشید مرحوم کو نعت گوئی کے شعبہ میں ستارہء امتیاز، ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کو طب، تاج ملتانی کو گلوکاری، شفیع محمد کو لوک موسیقی ،خالد انعم کو اداکاری ،قیصر خان نظامانی کو اداکاری، سید مرتضیٰ ڈاڈاہی کو شاعری، شکیل عادل ذادہ کو ادب، ڈاکٹر رؤف پاریکھ کو ادب اور سید احمد شاہ بخاری (استاد بخاری مرحوم)کو ادب کے شعبہ میں خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو طب،مسز ایبن مارکر کبراجی کو ماحولیات ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو خدمات عامہ اور ڈاکٹر نزہت فاروقی کو سماجی خدمات کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز سے نوازا۔
گورنر سندھ محمد زبیر کی اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اعزاز حاصل کرنے والے اپنے شعبوں کے ماہرین اور اس اعزاز کے صحیح معنوں میں حقدار ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کے ذریعہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اعزاز پانے والے ملک کے نامور سپوت ہیں ،انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔