خبرنامہ پاکستان

مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف 387شکایات موصول،پیمرا

مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف 387شکایات موصول،پیمرا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کو ایک ماہ کے دوران مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف 387شکایات موصول ہوئیں ہیں‘ذیادہ شکایات ڈراموں‘فلموں اور گانوں سے متعلق ہیں‘پیمرا حکام نے تمام شکایات پر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔پیمرا کو اکتوبر 2017کے دوران موصول ہونے والی شکایات کے ڈیٹا کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے خلاف 10‘اے آر وائی نیوز کے خلاف 10‘بول نیوز کے خلاف 8‘جیو نیوز کے خلاف 6‘ ہم ٹی وی کے خلاف 20‘کے ٹی این ٹی وی کے خلاف 12‘کے ٹی این کشش کے خلاف 10‘رائل ٹی وی کے خلاف 138‘ اردو ون کے خلاف 40‘ٹی وی ون کے خلاف 11‘سٹار لائٹ ‘سما ٹی وی ‘روز ٹی وی ‘ پلے ٹی وی ‘ نیو ٹی وی ‘جیو انگلش ‘ مررر ٹی وی ‘میٹرو ون ‘ مہران ٹی وی ‘مصالحہ ٹی وی ‘ ہم ستارے ‘ہیلتھ چینل‘جیو کہانی ‘فلم ورلڈ ‘ایکسپریس نیوز ‘ایکسپریس میوزک ‘دنیا ٹی وی انٹرٹینمنٹ ‘ڈسکوری ٹی وی ‘دھرتی ٹی وی ‘ڈان نیوز ‘سٹی 42‘ چینل فائیو ‘چینل 24‘بی بی سی ورلڈ ‘ اے ایکس این ‘اے پی ٹی خیبر ‘اے ٹی وی ‘اے آر وائی ذائقہ ‘عروج ٹی وی ‘ اپنا ٹی وی‘ امن ٹی وی ‘اے لائیٹ اور 8ایکس میوزک کے خلاف ایک ایک ‘اے پلس اور آج نیوز کے خلاف 4,4‘ ابتک ٹی وی کے خلاف 3‘ ایڈونچر ٹی وی ‘اے آر وائی میوزک اور اینمل پلانٹ کے خلاف دو دو ‘اے آر وائی زندگی کے خلاف 6‘چینل 92کے خلاف تین شکایات موصول ہوئیں ہیں ۔