خبرنامہ پاکستان

مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کالاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدلیا

ملتان (ملت + آئی این پی) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کالاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدلیا ،جاویدہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں،خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے ،اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے مزید کھلیں گے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے وہ کرکٹ میچ کا فائنل دیکھنے لاہور جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی،پاکستان امن کا گہوار ا ملک ہے۔