اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تاریخ بھارت نے دینی ہے، یہ ہمارا مسئلہ نہیں، پاکستان مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہوتا ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ پیر کو بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ معاملے پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ رابطہ میں ہیں، بھارت سے ہر معاملے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تاریخ بھارت نے دینی ہے، یہ ہمارا مسئلہ نہیں، پاکستان مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہوتا ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔(اح)